لاہور: کنٹونمنٹ بلدیاتی الیکشن کے تمام 212 وارڈز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ حکمران جماعت تحریک انصاف 60 نشستوں کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 59 جبکہ 55 آزاد امیدواروں نے میدان مارا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی نے 17، متحدہ قومی موومنٹ 10، جماعت اسلامی نے 7، بلوچستان عوامی پارٹی نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تاہم جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کوئی سیٹ نہ مل سکی۔
لاہور کے 19 کنٹونمنٹ بورڈز میں سے 15 وارڈز پر مسلم لیگ (ن) کامیاب قرار پائی، راولپنڈی میں بھی ن لیگ نے میدان مارا۔ ملتان میں 10 میں سے 9 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب رہے لیکن تحریک انصاف کو کوئی سیٹ نہ مل سکی۔
گوجرانوالہ میں تحریک انصاف 10 میں سے 6 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ کراچی میں پیپلز پارٹی، حیدر آباد میں متحدہ قومی موومنٹ جیتی، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے 18 نشستیں حاصل کیں جبکہ 7 سیٹوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔
لاہور کینٹ بورڈ اور والٹن کینٹ بورڈ کے 19 وارڈز میں 249 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق لاہور کینٹ بورڈ کے 10 میں سے 6 وارڈز پر (ن) لیگ جیتی۔ پی ٹی آئی صرف 3 وارڈز میں کامیابی حاصل کر سکی جبکہ ایک وارڈ میں آزاد امیدوار کو فتح ملی۔
لاہورکینٹ بورڈوارڈ نمبر ون میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی حسن 1312 ووٹ لے کر کامیاب، پی ٹی آئی کے صابر بٹ 189 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر آئے۔
وارڈ نمبر ٹو میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رضوان شفقت 5034 ووٹ حاصل کرکے فاتح رہے، پی ٹی آئی کے محمد عظیم 2842 ووٹ حاصل کر سکے۔
وارڈ نمبر تھری میں پی ٹی آئی کے امیدوار رشید احمد 2629 حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔ (ن) لیگ کے امیدوار راجا لیاقت علی نے 1751 ووٹ حاصل کئے اور ان کا دوسرا نمبر رہا۔
وارڈ نمبر فور میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار آصف علی 1594 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے شہزاد حسین 1379 ووٹ حاصل کر سکے۔
وارڈ نمبر فائیو میں آزاد امیدوار اکبر علی نے 559 ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹی، پی ٹی آئی کے امیدوار عرفان اکبر 385 ووٹ حاصل کرسکے۔
وارڈ نمبر 6 میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار چودھری محمد عمر 2150 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے جبکہ (ن) لیگ کے امیدوار شہباز علی کے حصے میں 1380 ووٹ آئے۔
وارڈ نمبر 7 میں (ن) لیگ کے امیدوار بابر اشرف 2632 ووٹ لے کر فاتح رہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار محمد امتیاز 2226 ووٹ حاصل کرسکے۔
وارڈ نمبر آٹھ میں (ن) لیگ کے امیدوار نعیم شہزاد 3930 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے شاہ جہان کو 1472 ووٹ ڈالے گئے۔
وارڈ نمبر نائن میں تحریک انصاف کے محمد وقاص 3508 حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ (ن) لیگ کے امیدوار اسد ایوب 3342 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
وارڈ نمبر 10 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد جعفر 2703 ووٹ حاصل کرکے فاتح رہے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار حافظ ابرار 2628 ووٹ حاصل کر سکے۔
لاہور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر ون میں (ن) لیگ کے امیدوار اشفاق چودھری 4096 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار وحید ستار کو 2789 ووٹ ملے۔
وارڈ نمبر 2 میں (ن) لیگ کے امیدوار محمد حنیف 4331 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد طارق صدیقی 3954 ووٹ لے کر دوسرے اور پی ٹی آئی کے امیدوار محمد صیام 3696 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
وارڈ نمبر 3 میں (ن) لیگ کے چودھری شریف 5470 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل سعود بھٹی 4753 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
وارڈ نمبر 4 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار فقیر حسین 1877 ووٹ لے کر فاتح رہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار محمد اسلم 1850 ووٹ حاصل کر سکے۔
وارڈ نمبر 5 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ نور سبحانی 1850 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار جاوید ضمیر احمد کو 1838 ووٹ ملے۔
وارڈ نمبر 6 میں (ن) لیگ کے امیدوار نعمان نعیم 4376 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار بشارت علی صرف 2604 ووٹ حاصل کر سکے۔
لاہور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 میں امیدوار کے انتقال کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔
وارڈ نمبر 8 میں (ن) لیگ کے امیدوار محمد عشارب سوہل 4249 ووٹ لے کر فاتح رہے، آزاد امیدوار عثمان علی 2175 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
وارڈ نمبر نائن میں (ن) لیگ کے امیدوار کرامت علی 5058 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار عظمت اللہ وڑائچ 2157 ووٹ حاصل کر سکے۔
وارڈ نمبر 10 میں (ن) لیگ کے امیدوار منیر حسین 5973 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار حافظ محمد سفیان 2490 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی 9 میں سے 7 نشستوں پر (ن) لیگ نے میدان مارا، دو سیٹوں پر آزاد امیدوار فاتح قرار پائے۔
چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی 10 میں سے پانچ وارڈوں پر (ن) لیگ، دو پر جماعت اسلامی، دو پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی جبکہ وارڈ نمبر ون میں آزاد امیدوار نے میدان مارا۔
واہ کنٹونمنٹ بورڈ کی 10 میں سے آٹھ سیٹوں پر مسلم لیگ (ن) اور دو پر پی ٹی آئی کامیاب قرار پائی۔
ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ کی پانچ میں سے تین نشستوں پر پی ٹی آئی اور دو پر (ن) لیگ نے فتح حاصل کی۔
مری کنٹونمنٹ بورڈ کی دو وارڈوں میں سے ایک نشست پر (ن) لیگ اور ایک پر پی ٹی آئئی کامیاب قرار پائی۔
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر ون میں آزاد امیدوار ملک محمد عثمان خان کامیاب رہے۔ وارڈ نمبر ٹو میں آزاد امیدوار ثمینہ کوثر کے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔
وارڈ نمبر تھری میں (ن) لیگ کے امیدوار ارشد محمود قریشی، وارڈ نمبر فور میں (ن) لیگ کے امیدوار رشید احمد خان، وارڈ نمبر فائیو میں آزاد امیدوار حاجی ظفراقبال کامیاب رہے۔
وارڈ نمبر 6 میں (ن) لیگ کے امیدوار ملک منصور افسر، وارڈ نمبر سیون میں (ن) لیگ کے امیدوار ملک امجد حسین، وارڈ نمبر آٹھ میں (ن) لیگ کے امیدوار حافظ حسین احمد ملک، وارڈ نمبر نائن میں (ن) لیگ ن کے امیدوار چودھری عبدالشکور، وارڈ نمبر ٹین میں (ن) لیگ کے ملک محمد منیر احمد فاتح قرار پائے۔
چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ ون میں (ن) لیگ کے امیدوار راجا پرویز اختر، وارڈ نمبر ٹو میں جماعت اسلامی کے امیدوار یاسر خان، وارڈ تھری میں بھی جماعت اسلامی کے امیدوار خالد محمود مرزا، وارڈ نمبر فور میں (ن) لیگ کے امیدوار چودھری چنگیز خان، وارڈ نمبر فائیو میں آزاد امیدوار چودھری شہزاد، وارڈ نمبر سکس میں (ن) لیگ کے امیدوار ملک اظہر نعیم، وارڈ نمبر سیون میں (ن) لیگ کے امیدوار راجا عرفان امتیاز، وارڈ نمبر آٹھ میں پی ٹی آئی کے امیدوار چودھری نعمان شوکت، وارڈ نمبر نائن میں (ن) لیگ کے امیدوار محمد جمیل، وارڈ نمبر 10 میں پی ٹی آئی کے امیدوار اجمیر خان کامیاب قرار پائے۔
مری کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر ون سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد خلیل، وارڈ نمبر ٹو میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجا اکمل نواز، ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ ون سے (ن) لیگ کے امیدوار حاجی عابد، وارڈ نمبر ٹو سے غلام دستگیر بٹ، وارڈ نمبر تھری سے پی ٹی آئی کے امیدوار ساجد کیانی، وارڈ نمبر فور سے (ن) لیگ کے امیدوار سیف علی شاہ، وارڈ نمبر فائیو سے پی ٹی آئی کے امیدوار سعد علی خان، واہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ ون سے (ن) لیگ کے امیدوار ملک امیر سلطان، وارڈ نمبر ٹو سے (ن) لیگ کے راجا ایوب مسلم، وارڈ نمبر تھری سے (ن) لیگ کے ملک راشد محمود، وارڈ فور سے (ن) لیگ لیگ کے ملک عارف، وارڈ نمبر فائیو سے (ن) لیگ کے امیدوار راجہ عامر سعید، وارڈ نمبر سکس سے پی ٹی آئی کے امیدوار سجاد صفدر بٹ، وارڈ نمبر سیون سے (ن) لیگ کے امیدوار عبدالرحمان، وارڈ نمبر آٹھ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک فہد مسعود، وارڈ نمبر نائن سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار فرخ سلیم اور وارڈ نمبر 10 سے (ن) لیگ ن کے امیدوار چودھری احسن کو فتح نصیب ہوئی۔
کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کی 10 وارڈز میں پی ٹی آئی 4 سیٹوں کیساتھ سرفہرست رہی، (ن) لیگ 3، پیپلز پارٹی ایک اور 2 آزاد امیدواروں نے فتح حاصل کی۔
وارڈ نمبر ون سے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر سلیمان عباسی، وارڈ نمبر ٹو سے آزاد امیدوار واجد خان جدون، وارڈ نمبر تھری سے (ن) لیگ کے امیدوار ذوالفقار علی بھٹو، وارڈ نمبر فور چار سے بھی (ن) لیگ کے امیدوار بیدار بخت خان ، وارڈ نمبر فائیو سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فواد علی جدون، وارڈ نمبر سکس سے پی ٹی آئی کے امیدوار قاضی احتشام الحق، وارڈ نمبر سیون سے آزاد امیدوار دلاور خان، وارڈ نمبر 8 سے پی ٹی آئی کے امیدوار دانیال خان جدون، وارڈ نمبر نائن سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد ہارون اور وارڈ 10 سے (ن) لیگ کے امیدوار نبیل اشرف نے کامیابی حاصل کی۔
ملتان میں حکمران جماعت پاکستان تحریک اںصاف کا کوئی بھی امیدوار کامیابی نہ حاصل کر سکا، مسلم لیگ (ن) کے ایک امیدوار کو کامیابی حاصل ہو سکی۔ ملتان کینٹ کی 10 وارڈز میں سے نو پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، یہاں 38 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، تاہم ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔
بہاولپور کی پانچ سیٹوں میں سے تین مسلم لیگ (ن) اور 2 تحریک انصاف کے حصے میں آئیں۔
گوجرانوالہ میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارا اور 10 میں سے چھ نشستیں حاصل کیں۔ مسلم لیگ (ن) کے دو اور 2 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
سرگودھا کی 10 میں سے تین سیٹوں پر پاکستان تحریک انصاف، دو پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ پانچ نشستیں آزاد امیدوار لے گئے۔
کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ کے پانچ وارڈز میں سے چار میں آزاد امیدوار جیتے جبکہ ایک میں تحریک انصاف کے امیدوار نے فتح حاصل کی۔
کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں میں تحریک انصاف نے دونوں نشستیں حاصل کیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں مسلم لیگ (ن) 8 وارڈز میں کامیاب رہی۔
شورکوٹ چھاؤنی میں وارڈ نمبر ون میں آزاد امیدوار منیر احمد سندھیلہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ وارڈ نمبر ٹو میں بھی آزاد امیدوار زاہد مصطفی جیت گئے۔
سیالکوٹ کی 5 نشستوں میں سے 3 پر مسلم لیگ(ن) نے کامیابی حاصل کی جبکہ 2 پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
حویلیاں کی دو سیٹوں میں سے ایک تحریک انصاف اور اور دوسری مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آئی۔
کوہاٹ میں آزاد امیدواروں نے تین میں سے 2 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کا صرف ایک امیدوار جیت سکا۔
کراچی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر ون سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد دانش، وارڈ نمبر ٹو سے آزاد امیدوار چودھری ناصر، وارڈ نمبر تھری سے آزاد امیدوار محمد ایوب خان، وارڈ نمبر فور سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار منیر یاسین، وارڈ نمبر فائیو سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار منور علی قریشی کامیاب قرار پائے۔
کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ میں (ن) لیگ پانچ میں سے دو نشستیں حاصل کر کے کامیاب رہی پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور پی پی پی کو ایک، ایک نشست ملی۔
منوڑا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر ون سے پی پی پی کے امیدوار محمد طیب، وارڈ نمبر ٹو سے بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد فاضل خان کامیاب ہوئے۔
کنٹونمنٹ بورڈ کی 10 میں سے چار سیٹوں پر پی ٹی آئی، تین پر پیپلز پارٹی، دو پر جماعت اسلامی اور ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے چار پیپلز پارٹی، دو پی ٹی آئی، دو جماعت اسلامی اور دو نشستیں آزاد امیدواروں کے حصے میں آئی ہیں۔
کراچی کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے وارڈ نمبر دو سے پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید خان، وارڈ نمبر ٹو سے جماعت اسلامی کے امیدوار سید ابن الحسن ہاشمی، وارڈ نمبر تھری سے آزاد امیدوار محمد رفیع چاولہ، وارڈ نمبر فور سے (ن) لیگ کے امیدوار علی عاشق، وارڈ نمبر فائیو سے پی ٹی آئی کے امیدوار سید کاشف زیدی، وارڈ نمبر چھ سے پی ٹی آئی کے امیدوار حبیب الرحمان، وارڈ نمبر سیون سے پی ٹی آئی کے امیدوار ذیشان بشیر فاروقی، وارڈ نمبر آٹھ سے پی ٹی آئی کے امیدوار سید محمد طارق اشرفی، وارڈ نمبر نائن سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد بلال احمد، وارڈ نمبر 10 سے پی ٹی آئی کے امیدوار شکیل احمد جیت گئے۔
حیدر آباد کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ نے 10 میں سے سات وارڈز میں کامیابی حاصل کی، پیپلز پارٹی کو صرف تین وارڈز میں کامیابی مل سکی۔
پشاور میں پیپلز پارٹی نے 2 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل کی، وارڈ نمبر ون سے آزاد امیدوار نعمان فاروق، وارڈ ٹو سے پیپلز پارٹی کے نعیم بخش، وارڈ نمبر تھری سے اے این پی کے امیدوار فیضان ناظم، وارڈ نمبر چار سے پیپلز پارٹی کے امیدوار یداللہ بنگش، وارڈ نمبر فائیو سے تحریک انصاف کے امیدوارا سید سیٹھی کامیاب ہوئے۔
بنوں میں ایک سیٹ تحریک انصاف اور دوسری آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔
مردان وارڈ نمبر ٹو کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار وحید خان 126 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔
کوئٹہ میں وارڈ نمبر ون سے آزاد امیدوار سیف اﷲ، وارڈ نمبر ٹو سے پی ٹی آئی کے امیدوار بشیر جان، وارڈ نمبر تھری سے پی ٹی آئی کے امیدوار منظور نظری، وارڈ نمبر فور سے آزاد امیدوار اختر قریشی، وارڈ نمبر فائیو سے آزاد امیدوار تنویر خان یوسف زئی کامیاب رہے۔
ژوب وارڈ نمبر 1 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار اختر گل جبکہ وارڈ نمبر 2 سے جمعہ خان کامیاب ہوئے۔
لورالائی سے آزاد امیدوار عبدالواحد جلال زئی کامیاب ہوئے جبکہ لورالائی وارڈ نمبر 2 سے نعیم عرف فیصل بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔
بنوں کینٹ آزاد امیدوار 1، پی ٹی آئی 1، پنوعاقل کینٹ آزاد امیدوار 1، جہلم کینٹ سے پی ٹی آئی 2 ، چراٹ کینٹ سے 2 آزاد، چکلالہ کینٹ سے مسلم لیگ (ن) 3، حویلیاں کینٹ سے مسلم لیگ (ن) 1، پی ٹی آئی 1، رسالپور کینٹ سے پی ٹی آئی 3، ژوب کینٹ سے بلوچستان عوامی پارٹی2 ، سنجوال کینٹ سے آزاد امیدوار 2، گلیات کالا باغ سے مسلم لیگ (ن) 1 ، پی ٹی آئی1 ، لورالائی کینٹ سے 2 آزاد امیدوار، مردان کینٹ سے اے این پی 1 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔
منگلا کینٹ سے 1 آزاد امیدوار، (ن) لیگ 1، نوشہرہ کینٹ سے پی ٹی آئی 1، 2 آزاد امیدوار، واہ کینٹ سے پی ٹی آئی 2، پی ایم ایل این 8، ٹیکسلا کینٹ سے تحریک انصاف 2، پی ایم ایل این 3، ڈی آئی خان کینٹ سے پی ٹی آئی 2 ، کامرہ کینٹ سے ایک آزاد، کوہاٹ کینٹ سے ایک پی ٹی آئی، 2 آزاد امیدوار، کھاریاں کینٹ سے تحریک انصاف کے 2، خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف اٹھارہ 9 آزادامیدوار کامیاب رہے جبکہ (ن) لیگ 5 اور پیپلز پارٹی نے دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔