اسلام آباد : اداکارہ عروہ حسین نے سکردو کے مختلف مقامات سے لطف اندوز ہوئے کی تصاویر جاری کردیں۔
انہوں نے تصاویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرتے ہوئے خود کو بہت تازہ دم محسوس کر رہی ہیں اور انہیں اس سکردو کے خوب صورت نظارے دیکھ کر اس بات کا شدت سے احساس ہوا ہے کہ کوئی ملک پاکستان جیسا پیارا نہیں ہے۔
عروہ حسین نئے ڈرامہ سیریل ”مشک“ میں اداکار عمران اشرف کے ہمراہ اداکاری جوہر دکھا رہی ہیں۔