کشمیریوں کیلئے ایسا سٹینڈ لوں گا جو کسی نے نہیں لیا :وزیر اعظم

05:03 PM, 13 Sep, 2019

مظفرآباد :مظفرآ باد میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم پاکستان عمران خان نے کہا مودی ایک بزدل انسان ہے جو نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 40روز ہو چکے ہیں ،ہمارے بھائی اور بہنیں کرفیومیں زندگی گزار رہے ہیں ،مودی جان لے جتنا مرضی ظلم کرلے کامیاب نہیں ہوگا ،کشمیریوں کیلئے ایسا سٹینڈ لوں گا جو کسی نے نہیں لیا ۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بزدل انسان ہی عورتوں اور بچوں پر ظلم کرتا ہے جو آج نریندر مودی اور اس کی جماعت آر ایس ایس کشمیر میں کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بھری ہوئی ہے اور ان کا مقصد ہے کہ بھارت صرف ہندووں کے لیے ہے اور یہاں کسی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا میں نے دنیا میں کشمیر کا سفیر بننے کا فیصلہ کیا ہے،اس وقت بھارت کی 9لاکھ فوج نے کشمیریوں کو گھروں میں بند کر رکھا ہے ،کشمیری عوام بزرگ اور بچوں میں خوف ختم ہو چکا ہے ،نریندر مودی آر ایس ایس کا بچپن سے ممبر ہے ،دنیا کو بتا نا چاہتا ہوں کشمیر کا مسئلہ اس وقت انسانیت کا مسئلہ ہے ،مودی مسلمانوں اور عسائیوں سمیت تمام اقلیتوں کو شہری نہیں سمجھتا ،کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی مسئلہ بن چکا رہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کشمیریوں میں موت کا ڈر ختم ہو چکا ہے ،مودی ایک بزدل انسان ہے کیونکہ دلیر آدمی کبھی کمزور ،بے سہار ا اور خواتین پر ظلم نہیں کرتا ،دنیا کو اب آ ر ایس ایس کی حقیقت بتاﺅں گا ،اس وقت وہ ہندوستان بن رہا ہے جو نہ نہرو چاہتا تھاور نہ ہی گاندھی ایسا چاہتا تھا ،کشمیریوں کیلئے ایسا سٹینڈ لوں گا جو آج سے پہلے کبھی کسی نے نہیں لیا تھا ۔

مزیدخبریں