اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ انسداددہشتگردی عدالت میں جاری پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، عدالت نے پی ئی آئی کے رہنماعبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیےاور ملزم علیم خان کو 30 ستمبر کو طلب کر لیا۔ ان کے خلاف سال 2014 میں پی ٹی آئی کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے کے معاملے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
دیگر ملزمان میں موجودہ وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان عارف علوی، جہانگیرترین شامل ہیں۔ کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی۔