سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کے لاک ڈاؤن کو آج 40 روز ہو گئے تاہم وادی کے لوگ اب بھی نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے سے محروم ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 40 روز سے کرفیو اور پابندیوں کے باعث مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے، دکانیں، کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ سڑکوں سے ٹریفک اب بھی معطل ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ، موبائل فون اور لینڈ لائن سروس بھی 40 روز سے بند ہے جب کہ حریت رہنما، سیاسی رہنما سمیت 11 ہزار کشمیری گرفتار ہیں۔
کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق 40 روز کے دوران کاروبار میں 3 ہزار 900 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے تاہم قابض بھارتی فورسز کے اہلکار جگہ جگہ تعینات ہیں۔