امن معاہدے کے بغیر امریکی فوج کو انخلاء کیلئے محفوظ راستہ نہیں دیںگے: ترجمان طالبان

11:17 AM, 13 Sep, 2019

کابل: ترجمان طالبان سہیل شاہین نے الجریرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے کے بغیر امریکی فوج کو افغانستان سے انخلاء کیلئے محفوظ راستہ نہیں دیں گے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ امریکی صدر کا مذاکرات منسوخ کرنے کا بیان ہمارے لیے حیران کن تھا، کیونکہ ہم امریکی مذاکراتی کمیٹی سے امن معاہدے پر پہنچ چکے تھے۔ مذاکرات کے 9 ادوار میں غیر ملکی فورسز کے انخلاء، افغان سرزمین کو امریکا اور اتحادیوں کے خلاف استعمال نہ ہونے دینا، انٹرا افغان مذاکرات اور مستقل سیز فائر پر بات ہوئی۔

مزیدخبریں