لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ پنجاب بھر میں گرمی اور حبس کا راج، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ میں بادل برسنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں بارش ہوگی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت 37 جبکہ کراچی میں 36 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
لاہور میں آج پارہ 39، فیصل آباد میں 41 اور ملتان میں 42 تک جائے گا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 45، دادو 44، روہڑی 43، ڈی آئی خان، نورپورتھل، جوہر آباد، بھکر اور سکھر میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔