پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی پیر غلام شاہ جیلانی انتقال کر گئے

10:21 AM, 13 Sep, 2019

کراچی: پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی پیر غلام شاہ جیلانی علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق غلام شاہ جیلانی کچھ عرصے سے بیمار تھے اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ غلام شاہ جیلانی ضلع دادو کے علاقے جوہی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے غلام شاہ جیلانی کی وفات پر گہرے دکھا کا اظہار کیا گیا۔

مزیدخبریں