بھارت غیر مسلح احتجاج اور مظاہروں کیخلاف طاقت کا استعمال بند کرے، ملیحہ لودھی

09:54 AM, 13 Sep, 2019

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت غیر مسلح احتجاج اور مظاہروں کے خلاف طاقت کا استعمال بند کرے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند اور گرفتار شہریوں کو رہا کرے جب کہ بھارت غیر مسلح احتجاج اور مظاہروں کے خلاف طاقت کا استعمال بھی بند کرے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں سلامتی کونسل سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے سمیت مواصلاتی بلیک آؤٹ ختم کرنے اور شہریوں کو حقوق دینے کا مطالبہ کرے۔

مزیدخبریں