ماہرہ خان نے خوبصورتی بڑھانے کا نسخہ بتادیا

ماہرہ خان نے خوبصورتی بڑھانے کا نسخہ بتادیا
کیپشن: image by facebook

کراچی : پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی بالی ووڈ سٹارز کے نقش قدم پر چل پڑیں ،  کرینہ کپور کی طرح مداحوں کو خوبصورت اور جاذب نظر آنے کے ٹوٹکے بتانے شروع کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی بالی ووڈ سٹارز کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں ، کرینہ کپور کی طرح مداحوں کو دلکش نظر آنے کے ٹوٹکے بتانے شروع کر دیئے ہیں ۔

ماہرہ خان اپنی خوبصورتی اور فٹنس کی وجہ سے بھی منفرد اہمیت رکھتی ہیں تاہم اب وہ دیگر خواتین کو بھی اپنے جیسا پرکشش بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

بیوٹی اور فیشن میگزین ‘میشن’ کے لیے ماہرہ خان نے خواتین کو خوبصورت اور جاذب نظر رہنے کا طریقہ بتایا ، ماہرہ خان نے بیوٹی میگزین کے لیے ویڈیو بھی ریکارڈ کروائی جس میں وہ خواتین کو خوبصورتی بڑھانے کے لیے نسخے کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتاتی نظر آئیں۔