ریاض : سعودی حکومت نے شاہی فرمان پر عمل کرتے ہوئے روس کے ساتھ مشترکا طور پر خلائی تحقیقات کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے حاکم وقت شاہ سلمان بن عبد العزیز کے فرمان پر حکومت نے روس کے ساتھ مل کر خلائی تحقیقات اور امن مقاصد کے لیے سائنس کے شعبے میں کرنے تحقیقات کرنے کا معاہدہ طے کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے ک سعودی عرب کی حکومت کے وزیر برائے توانائی، صنعت اور معدنیات نے گذشتہ روز روس ساتھ ہونے والے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور یو اے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈر و ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے سنہ 2017 میں روس کے ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات کے خلائی مشن کا آغاز کیا تھا۔
اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کے محمد بن راشد خلائی مرکز نے اپنے خلائی پروگرام کے لیے 2 خلا بازوں کے ناموں کا اعلان بھی کرچکا ہے۔ جنہیں خلائی پروگرام کے لیے تریبت دی جائے گی تاکہ مختلف تحقیقاتی مشنز پر خلا میں بھیجا جاسکے۔
اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مذکورہ پروگرام میں سنہ 2021 میں سیارہ مریخ پر خلا بازوں کو بھیجنا اور سنہ 2117 میں سرخ سیارے پر رہائش اختیار کرنا بھی شامل ہے۔