وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے، ہارون شریف سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مقرر

08:11 PM, 13 Sep, 2018

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے , اجلاس میں‌ سابقہ حکومت کی ٹیکس استثنیٰ پالیسی واپس لینے پر ترمیم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترمیم کے بعد چارلاکھ سے آٹھ لاکھ تک سالانہ آمدن پر ایک ہزارروپے ٹیکس ہوگا، آٹھ لاکھ سے بارہ لاکھ تک سالانہ آمدن پر دوہزارروپے ٹیکس ہوگا، جب کہ بارہ لاکھ سے چوبیس لاکھ سالانہ آمدن پر 5 فی صد ٹیکس لگے گا۔

اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق چھوٹی کمپنیزکی آمدن پر2023 کے بعد ٹیکس کی شرح 20 فی صد ہوجائے گی، چھوٹی کمپنیزکی آمدن پرہرسال ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد کمی ہوگی۔

فیصلوں کے مطابق چھوٹی کمپنیوں کی آمدن پر ٹیکس کی شرح 24 فی صد سالانہ ہوگی، بینک کےسوا کمپنیز کی آمدن پرٹیکس کی شرح 29 فیصدہوگی۔

چوبیس لاکھ سے زائد مگر اڑتالیس لاکھ سے کم آمدن ہونے پر 60 ہزاراور اضافی رقم کا 10 فی صد قابل ٹیکس ہوگا, اجلاس میں پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے چئیرمین کے تقرر کی منظوری دی گئی، پی ٹی وی بورڈ کے نئے چئیرمین ارشد خان ہوں گے , اجلاس میں ہارون شریف کو سرمایہ کاری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا.

مزیدخبریں