لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کارکنان کوبیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں-
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نےکہا کہ رشتہ دار وں کے سواکوئی گھر میں نہ آئے،کلثوم نواز کی نمازجنازہ کیلئے آنے والوں کوصرف شریف میڈیکل کمپلیکس کا بتایا جائے،تدفین کے وقت بھی رشتہ دار اور صرف گھر والے وہاں موجود ہوں پارٹی رہنماء کوشش کریں تونہ آنے دیا جائے۔
ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی نمازجنازہ کے حوالے سے پارٹی کارکنان کوہدایات جاری کردی ہے انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی کل جمعہ کونمازجنازہ کیلئے جاتی امراء گھر میں رشتہ داروں کے علاوہ کوئی نہ آئے۔
واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن میں11ستمبر بروزمنگل کوانتقال کرگئی تھیں-