سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت  ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچ گئی

06:42 PM, 13 Sep, 2018

لندن : سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچا دی گئی،  تا بوت پی آئی اے سٹاف کے حوالے کر دیا گیا -

تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ امام خلیفہ عزت نے پڑھائی جس میں شہبازشریف،  چوہدری نثار ، حسن، حسین، اسحاق ڈار لیگی کارکنان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت کو ہیتھرو ائیرپورٹ لے جانے لگے تو لیگی رہنماءاور کارکنان اشکبار ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ لیگی کارکنان نے بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے خدمات اور مارشل لاءکے دور میں انتہائی بہادرانہ انداز میں پارٹی کو یکجا کرنے پر انہیں خراج حسین پیش کرتے ہوئے ”مادر جمہوریت، الوداع، الوداع“ کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت کو آج رات 10بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے پاکستان روانہ کیا جائے گا جو جمعہ کی صبح 6 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی، شہباز شریف، بیٹی اسماء، پوتا زکریا اور (ن) لیگ کے کارکنان سمیت 25 افراد میت کے ساتھ لاہور آئیں گے۔

یاد ررہے کہ حسن اور حسین نواز میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے بلکہ حسین نواز کا بیٹا اپنی دادی کے جسد خاکی کے ہمراہ پاکستان آئے گا۔

مزیدخبریں