پاک فوج میں اگلے ماہ بڑے پیمانےپر تقرریاں اور تبادلوں کا امکان 

05:17 PM, 13 Sep, 2018

راولپنڈی : ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوا لوایشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن سمیت پاکستان آرمی کے پانچ اعلیٰ افسران  اگلے ماہ اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل   میاں محمدہلال حسین، ملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود، کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوا لوایشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن یکم اکتوبر 2018ء کو اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے پر اپنے عہدوں سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

آئند ہ ماہ پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور بادلوں کا امکان ہے

مزیدخبریں