کم عمر میں پیشانی پر گہری لکیریں امراض قلب کی نشانی

04:07 PM, 13 Sep, 2018

اسلام آباد: پیشانی پر گہری لکیریں خطرناک مرض کی علامت ہوسکتی ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی پیشانی پر موجود گہری لکیروں کو بڑھاپے کی علامت نہ سمجھیں بلکہ یہ ایک خطرناک مرض کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔ فرانس میں ہونے والی طبی تحقیق کے مطابق کم عمر میں اس طرح کی لکیروں کا نمودار ہونا امراض قلب کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ جن کی پیشانی پر جھریاں ہوتی ہیں، ان میں امراض قلب کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پیشانی میں موجود خون کی شریانیں بہت چھوٹی ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہاں چربی یا دیگر مواد جمنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں یہ جھریاں ابھرتی ہیں۔

مزیدخبریں