اسلام آباد: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا سی پیک کے دائرہ کار میں وسعت پر پاکستان اور چین متفق ہیں۔ ملک میں صنعتوں کی ترقی کیلئے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے اور سی پیک کو پوری دنیا کے ممالک کے لیے کھولا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چینی وفد کے ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ نیا ورکنگ گروپ بنایا جائے اور پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اہمیت کی حامل ہے۔ سی پیک کے تحت جاری منصوبے مقررہ وقت پر مکمل ہوں گے۔
خسرو بختیار کا مزید کہنا ہے کہ موٹروے اور اورنج لائن کے بجائے ایم ایل ون منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کے لیے 9 ارب روپے درکار ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے یہ بھی کہا کہ چین کے دورے کے دوران حکام سے ملاقات میں ایم ایل ون منصوبے کی تجاویز پیش کروں گا۔