پشاور:وزیراعظم عمران خان کیخلاف سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کی نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جبکہ نیب خیبرپختونخوا نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔تحقیقات کی فائل نیب ہیڈکوارٹر اسلام آبادکو ارسال کردی گئی ۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب نے عمران خان سے تحریری سوال نامے پر جواب نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تحریری سوال نامے پرجواب نہ لینا نیب کا صوابدیدی اختیار ہے اورپیشی کے موقع پر دیا گیا بیان ہی قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔