اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس ایک اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا جبکہ وزیر اعظم اور گورنر سرکاری عمارتوں میں نہیں رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس کا سالانہ خرچہ 47 کروڑ روپے سے زائد ہے، پنجاب ہاؤس مری کوٹورسٹ کمپلیکس بنایاجائے گا،راولپنڈی پنجاب ہاؤس اورگورنر ہاؤس کی عمارت کوتعلیمی ادارہ بنایاجائے گا۔
گورنر ہاؤس لاہورکومیوزیم اورآرٹ گیلری بنایاجائےگا،گورنر ہاؤس میں پارک کوعوام کیلئے کھولا جائےگا جبکہ 90 شاہراہ میں موجودہال کوکنونشن سینٹر میں تبدیل کیاجائےگا۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ چنبہ ہاؤس کوگورنرآفس میں تبدیل کیاجائے گا،کراچی کے گورنر ہاؤس کومیوزیم میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے،اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس مال روڈمیں فائیو سٹارہوٹل بنایاجائےگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر ہاؤس خیبرپختونخواکو بھی میوزم بنادیاجائے گا،گورنر ہاؤس بلوچستان کومیوزیم میں تبدیل کیاجائےگا جبکہ حکومت کےساتھ ملکرگورنر ہاؤس پرفیصلہ کیاجائے گا۔