پنجاب میں سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز

12:21 PM, 13 Sep, 2018

لاہور: پنجاب میں سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 13 ستمبر(آج) تک جمع کرا سکتے ہیں ،پنجاب سے سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب3 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب کی سینٹ کی نشست گورنر پنجاب چودھری سرور کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں