لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ اولمپیئن نوید عالم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ اولمپیئن نوید عالم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی برطرفی کی وجوہات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
سابق ورلڈ چیمپیئن اولمپیئن نوید عالم کے خلاف ملک بھر سے مبینہ طور پر مختلف ڈسٹرکٹس کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایکشن لیتے ہوئے ان کو عہدے سے برطرف کر دیا جب کہ ان کے خلاف ایک انکوائری کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے جو کہ شکایات کا جائزہ لے کر 10 یوم کے اندر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئرر خالد سجاد کھوکھر کو رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ نوید عالم نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں پی ایچ ایف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نوید عالم کی برطرفی کی وجوہات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔