جان ابراہم عامر خان کے مداح نکلے

11:47 AM, 13 Sep, 2018

ممبئی :بالی وڈ اداکار جان ابراہم عامر خان کے مداح نکلے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جان ابراہم نے حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ وہ عامر خان کے بہت بڑے مداح ہیں۔ جان ابراہم کا کہنا ہے کہ عامر کا مشہور اور تاریخی کردار ادا کرنا ان کیلئے باعث اعزاز ہوگا۔

واضح رہے کہ جان ابراہام، عامر خان کی مشہور ترین فلم ”سرفروش“ کے سیکوئل میں عامر خان کا اسسٹنٹ کمشنر پولیس کا مشہور کردار پیش کرنے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں