لاہور: مولانا طارق جمیل بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ پڑھائیں گے اس بات کا اعلان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ان کی نماز جنازہ جمعہ کو شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا مغرب جاتی امراء میں ہو گی۔ اس حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت لینے کے لئے شہباز شریف پہلے ہی لندن پہنچ چکے ہیں۔ سابق خاتون اول کا انتقال ویسٹ منسٹر سٹی کونسل میں رجسٹر کرایا گیا ہے۔
ریجنٹس پارک فیونرل سروس کے مطابق بیگم کلثوم نواز کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ کورونر کا دفتر بھی این او سی جاری کرے گا۔