سنسر بورڈ نے ”جولی2“ کو نمائش کی اجازت دے دی

11:37 PM, 13 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ پروڈیوسر پہلاج نہلانی کی فلم ”جولی2“  کو سنسر بورڈ   کی جانب سے کلیئرنس سرٹیفیکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ رائی لکشمی نے فلمی دنیا میں فلم ”جولی2“ سے قدم رکھا ہے اور اب ان کی پہلی فلم کو بغیر کسی منظر کے کاٹے سنسر بورڈ کی جانب سے کلیئرنس سرٹیفیکٹ بھی مل گیا ہے۔

فلم 6 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں