حجاج کو سہولیات میں کمی یا نقص کے ذمہ دار پاکستانی حکام ہیں ،سعودی سفارتخانہ

10:10 PM, 13 Sep, 2017

سعودی سفارتی مشن نے پاکستانی وزارت حج کے دعووں کو جھٹلا دی.سفارتخانےکے جاری کردہ بیان میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستانی وزارت کے ترجمان کے حالیہ بیانات حقائق سے منافی اور افسوسناک ہیں.سفری سہولیات اورقیام و طعام کے معاہدے پاکستانی حکام کی ذمہ داری تھے اور ان میں کسی بھی کم یا نقص کے ذمہ دار پاکستانی حکام ہیں .

یاد رہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے پاکستانی حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کے فیس بک صفحے اور واٹس ایپ گروپ میں سعودی حکومت کے ناقص انتظامات کے حوالے سے شکایات کی تھیں۔

مزیدخبریں