ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت نے بھارت کو بچوں اور خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی آئندہ فلم ”بھومی “ کی تشہیری مہم کے دوران صحافی نے سنجے دت سے بھارت میں خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات پر سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت خواتین اور بچوں کے لیے غیر محفوظ ملک ہے اور گڑگاو¿ں میں اسکول کے بچے کا قتل بھی ہماری سوسائٹی کے لیے شرمناک ہے۔سنجے دت نے کہا کہ میں بھی بال بچوں والا ہوں اور خواتین پر تشدد اور جنسی زیادتی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں جب کہ میں خواتین کی خودمختاری، تحفظ اور تشدد کے خاتمے پر یقین رکھتا ہوں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والے حالیہ واقعات ہم نے اپنے بچپن میں سنے بھی نہیں تھے لیکن اب علم نہیں کہ حالا ت کو کیا ہوا رہا ہے، ہمارا انصاف کا سسٹم بہت سست ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کے شہر گڑگاو¿ں میں 7 سالہ بچے کی لاش اسکول سے برآمد ہوئی تھی جسے اسکول بس کے ڈرائیور نے زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔