جرمن چانسلر کی ترکی کےلئے ہتھیاروں پر پابندی کی مخالفت

09:09 PM, 13 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

برلن: جرمن چانسلر میرکل نے ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

چانسلر میرکل نے کہا کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن ملک ترکی داعش کے خلاف جنگ میں یورپ کا ایک اہم اتحادی ہے۔ قبل ازیں جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے کہا کہ انسانی حقوق کی خراب صورتحال کی وجہ سے ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت کا سلسلہ بند کر دینا چاہیے۔

جرمن چانسلر کے مطابق انقرہ کو ہتھیاروں کی فروخت کا فیصلہ ہر انفرادی کیس کی نوعیت کے پیش نظر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں