ڈاکٹر عاصم نے لندن میں علاج کروانا شروع کر دیا

05:22 PM, 13 Sep, 2017

لندن: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے لندن میں اپنا علاج کروانا شروع کر دیا ٗ میڈیکل ٹیم نے دل کے آپریشن کیلئے 7روز تک ڈاکٹروں کی نگرانی کی ہدایت کردی۔ 

اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم کا علاج کرنے والے نیورو سرجن نے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس جب کہ میڈیکل ٹیم نے ڈاکٹر عاصم کے دل کے امراض سے متعلق بھی تفصیلی جائزہ لیا۔


ڈاکٹرعاصم حسین کمر میں تکلیف اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور علاج کے لیے گزشتہ دنوں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 601 سے علاج کے لیے لندن گئے تھے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

مزیدخبریں