کراچی میں جرگے کے حکم پر کرنٹ لگا کر قتل ہونے والے لڑکا اور لڑکی کے قبر کشائی

کراچی میں جرگے کے حکم پر کرنٹ لگا کر قتل ہونے والے لڑکا اور لڑکی کے قبر کشائی

کراچی : گزشتہ ماہ غیرت کے نام پرمبینہ طور پر کرنٹ لگا کر قتل ہونے والے لڑکا اور لڑکی کی قبرکشائی ٗ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نمونے حاصل کر لئے۔


اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ ابراہیم حیدر علی گوٹھ میں 14اگست کو اٹھارہ سالہ غنی الرحمن اور 17سالہ لڑکی گھر سے بھاگ کر حیدر آباد چلے گئے جس پر 15اگست کو جرگے کے حکم پر ان دونوں کو مبینہ طور پر کرنٹ لگا کر قتل کر دیا گیا تھا ۔


عدالت کے حکم پر فارنزک ماہرین نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی جس میں پولیس سرجن اعجاز کھوکر، خاتون ایم ایل او سمیعہ سعید، ڈاکٹر فتح مرزااور ڈالٹر قرار عباس شامل تھے۔ڈاکٹر قرار عباس کا کہناہے کہ لڑکی اور لڑکے کی لاشوں پر تشدد اور ہیوی کرنٹ کے نشانات ملے ہیں۔لڑکے کے سرپر تشدد اور لڑکی کے کاندھوں اور پیروں پر نشانات ہیں۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کے ہاتھ پر کرنٹ کا نشان واضع ہے جبکہ لڑکے کے سینے اور ہاتھ پر بھی تیز کرنٹ لگایا گیا۔

پولیس کے مطابق جرگہ کا سربراہ سرتاج اسلام آباد فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔