آزادی کپ، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن لاہور پہنچ گئے

03:19 PM, 13 Sep, 2017

لاہور: دلچسپ اور سنسنی سے بھرپور مقابلے کو دیکھ کر آئی سی سی چیف ایگزیکٹو  ڈیو ڈ رچرڈسن بھی جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکے اور فوری پاکستان پہنچ گئے۔ ڈیوڈ رچرڈ سن قذافی اسٹیڈیم پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان میچ دیکھیں گے۔

دوسرے میچ سے قبل رچرڈسن پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ رچرڈسن کا کل لاہور میں ہونے والی پی سی بی ایوارڈ تقریب میں بھی شرکت کا امکان ہے۔

یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز ورلڈ الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد 20 رنز سے شکست دی اور میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر بابراعظم کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں