موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب کے بینک اکاؤنٹس سیل کر دیئے گئے

12:53 PM, 13 Sep, 2017

اسلام آباد: ایفی ڈرین کوٹا کیس میں سابق وزیراعظم گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب کے بینک اکاؤنٹس سیل کردیئے گئے۔ اسلام آباد کی انسداد منشیات کی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹا کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی درخواست پر موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا۔

بینک اکاؤنٹس سیل ہونے پر موسیٰ گیلانی کا کہنا تھاکہ میرے اکاؤنٹ میں پٹرول کے لیے صرف لاکھ روپے پڑے تھے۔

عدالت نے اے این ایف کو محکمانہ کارروائی کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ادھر سابق وزیراعظم کے بیٹے موسیٰ گیلانی نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کر دی ہے جب کہ مخدوم شہاب الدین نے نعیم بخاری کی بطور وکیل خدمات حاصل کر لی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں