ایران ،لبنان میں میزائل تیارکرنے والا کارخانہ قائم کررہاہے،روسی دعویٰ

12:51 PM, 13 Sep, 2017

رام اللہ:ایران کے سب اتحادی نے ایران کا ساتھ چھوڑ کر اسرائیل کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا،مشرق وسطی کے امور میں کام کرنے والے روس کے ایک اعلی اہل کار نے اسرائیل کو مطمئن کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ایران اور حزب اللہ نے شام میں حد سے زیادہ مداخلت کی تو ہم ان کے پَر کاٹ دیں گے۔غیرملکی ٹی وی کو انٹرویومیں اہل کار نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کے اندیشوں سے واقف ہیں۔

پیوتن اور نیتن یاہو کے درمیان آخری ملاقات میں ان امور کی وضاحت کر دی گئی تھی۔اسرائیلیوں کی جانب سے پیوتن کو پیش کی جانے والی انٹیلی جنس معلومات کے مطابق ایران طرطوس میں ایک بندرگاہ بنا رہا ہے اور لبنان میں میزائل تیار کرنے والے کارخانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔نیتن یاہو اور کوہین نے پیوتن کو آگاہ کر دیا۔

ایران کے طویل المیعاد منصوبوں میں روس شامل نہیں ہے اور ایران آپ لوگوں کو بھی وہاں سے نکالنے کی کوشش کرے گا۔روسی اعلی اہل کار نے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون کو سراہا جس میں شام میں حمیمیم کے ہوائی اڈے سے تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر تک ٹیلیفون لائن شامل ہے۔ یہ لائن دو برس قبل فعال کی گئی جس کے ذریعے جانبین کے اعلی افسران مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔

مزیدخبریں