لاہور: پیپلز پارٹی 14 ستمبر کو این اے 120 کے ضمنی الیکشن کیلئے جلسہ کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ کہتے ہیں کہ ضمنی الیکشن میں حکومتی مداخلت ہو رہی ہے الیکشن کمیشن معاملے کا نوٹس لے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں دراڑوں کے بعد اب گڑھے بنتے جا رہے ہیں اچھا ہوا سپریم کورٹ نے 5رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔ انہوں نے کہا عمران خان کا مستقبل مخدوش لگتا ہے اور الیکشن کمیشن 4 سال سے عمران خان کو نوٹس دے رہا ہے لیکن وہ الیکشن کمیشن کو خاطر میں نہیں لاتے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو جلسوں میں جانے کا حق ہونا چاہیے لیکن ارکان اسمبلی کو جلسے، جلوس میں جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ 14 ستمبر کو مزنگ کے علاقے میں جلسہ کریں گے جس کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں