پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہو گا

11:05 AM, 13 Sep, 2017

 لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جب کہ قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز ورلڈ الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد 20 رنز سے شکست دی اور میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر بابراعظم کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

شائقین کرکٹ دوسرے میچ کے لئے بھی بے تاب ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے بھی انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور آج بھی تماشائیوں کو بھرپور چیکنگ کے بعد گراؤنڈ کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں