کراچی، حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے سلسلے میں مقامی تعطیل کا اعلان

10:19 AM, 13 Sep, 2017

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے سلسلے میں کراچی میں 14 ستمبر بروز جمعرات مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام دفاتر اور اس کے ذیلی ادارے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے موقع پر 14ستمبر بروز جمعرات بند رہیں گے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے لاکھوں عقیدت مند عرس کے موقع پر مختلف شہروں اور ملکوں سے آ کر ان کے مزار پر حاضری دیتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں