نئی دہلی: بھارت کی خاتون ایتھلیٹ اور ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ پریانکا پنور پر ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث 8 برس کی پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارت کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کے مطابق پریانکا کا دوسری مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان کے نمونوں میں قوت بخش ادویات پائی گئی ہیں۔
ناڈا کے کوڈ کے تحت اگر کوئی بھی ایتھلیٹ دوسری بار اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف وزری میں ملوث پایا جائے تو اس پر کم از کم 8 برس یا پھر تاحیات پابندی لگائی جاتی ہے۔
اس سے قبل 2011 میں بھی پریانکا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ واضح رہے کہ پریانکا نے 2014 میں منعقدہ ایشین گیمز میں ویمنز x4004 میٹر ریلے میں بھارت کیلئے طلائی تمغہ جیتا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں