دبئی: آلو سے بنی ہوئی چپس ہر چھوٹے بڑے افراد کی پسندیدہ غذا ہے۔ تاہم ہم جب بھی چِپس کے پیکٹ کو کھولتے ہیں تو اندر سے بہت کم مقدار میں چِپس نکلتے ہیں اور زیادہ تر ہوا بھری ہوتی ہے آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ میں چھپنے والی دلچسپ رپورٹ کے مطابق اصل میں چِپس کے پیکٹس میں ہوا نہیں بلکہ نائیٹروجن گیس ہوتی ہے جس کی وجہ سے پیکٹ میں موجود چپس کی تازگی کو زیادہ عرصے تک برقرار رکھنا ہے کیونکہ آکسیجن تلے ہوئے چپس کو غیر خستہ بنا کر ان کا کُرکرا پن بھی ختم کر دیتی ہے۔
اسی وجہ سے چپس کے پیکٹس میں نائیٹروجن رکھی جاتی ہے تاکہ وہ قدرتی ہوا کی جگہ لے سکے کیوں کہ یہ غذائی اشیاء پر اثر انداز نہیں ہوتی اور اس طرح آلو کے چِپس کی تازگی اور ذائقہ زیادہ عرصے تک برقرار رہتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں