اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمٰن کی فافن کےوفد سے ملاقات ہوئی ہے، فافن کے وفد نے پیپلزپارٹی کے ساتھ آئینی عدالت کےقیام پر اصولی اتفاق کرلیا ہے۔
فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن ) کے وفد سے پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پیپلزپارٹی نے فافن کے وفد کو وفاقی آئینی عدالت کے مسودے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ 26 آئینی ترمیم اٹھارویں ویں ترمیم کی طرح شفاف اور اتفاق رائے سے ہو، اسی لیے سول سوسائٹی کو وسیع تر مشاورت کا حصہ بنا رہے ہیں تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا سکے ۔
فافن نے اصولی طور پر پیپلز پارٹی کے ساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کیا اور اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔