اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج کو لبنان سے نکالنے کا مطالبہ

11:14 PM, 13 Oct, 2024

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج کو لبنان سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یونی فل افواج کو فوری لبنان کی سرحد سے ہٹایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کئی مرتبہ یونی فل افواج کو لبنان کی سرحد سے نکل جانے کا کہہ چکی ہے۔ تاہم یونی فل افواج وہاں سے نہیں گئیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ امن فوج حزب اللہ کو انسانی ڈھال مہیا کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں اسرائیل لبنان سرحد پر تعینات یونی فل افواج پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں یونی فل کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم ان حملوں کے باوجود یونی فل کی جانب سے سرحد چھوڑنے سے انکار کر دیا گیا۔

مزیدخبریں