برطانیہ میں آسمان حسین رنگوں سے جگمگا اٹھا، دیکھنے والے سحر میں مبتلاہوگئے

04:21 PM, 13 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن : برطانیہ کا آسمان حسین رنگوں سے  جگمگا اٹھا ،دیکھنے والے دلکش رنگوں کے سحر میں مبتلا ہو گئے ۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں  انسانی آنکھ  نے وہ مناظر دیکھے جو پہلے شائد ہی کسی نےدیکھے ہوں  ایسے جیسے زندگی نے اپنی پُرکشش پینٹنگ بنا دی ہو، سورج غروب ہونے کے وقت، نیلے آسمان پر نارنجی، گلابی اور زرد رنگوں کی لہریں دوڑنے لگتی ہیں، جیسے کائنات کا ایک بڑا فنکار اپنی تخلیق میں جادو بھر رہا ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناردرن لائٹس کو ارورہ بوریلیس بھی کہا جاتا ہے۔

بی بی سی کے مطابق یہ رنگین روشنیاں پہلے مڈلینڈز کے جنوب میں ہی نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم جمعرات کی رات میں برطانیہ کے وسیع پیمانے پر ان لائٹس کا مشاہدہ کیا گیا جو رواں برس مئی کے بعد سب زیادہ وسیع نظارہ تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ایجنسیوں اور فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں نے ان روشیوں کو اپنے کیمرے میں محفوظ بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں