انگلینڈ کے خلا ف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان ، بابراعظم اورسرفراز احمد ڈراپ

انگلینڈ کے خلا ف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان ، بابراعظم اورسرفراز احمد ڈراپ

لاہور : انگلینڈ کے خلاف  بقیہ ٹیسٹ میچ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو ریلیز کر دیا گیا۔بابراعظم کی جگہ کامران غلام کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر حسیب اللہ خان سکینڈ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی نے 15 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز کیلئے فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے، اس فہرست میں 2 تجربہ کار سابق کپتانوں سرفراز احمد اور بابراعظم کا نام شامل نہیں۔سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کی جگہ نوجوانوں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی سکواڈ شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔ 

سلیکشن کمیٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کے لیے ایک مشکل کام رہا ہے، ہمیں پاکستان کے 25-2024 کے بین الاقوامی شیڈول پر غور کرنا ہوگا، ان عوامل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں