پاک آرمی کی ٹیم نے ایکسر سائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاک آرمی کی ٹیم نے ایکسر سائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا

راولپنڈی :پاک   آرمی  کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والی کیمبرین  پیٹرول 2024 کی مشق میں شرکت کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ، ویلز میں جاری رہیں، رواں برس ایکسرسائز کیمبرین پٹرول کے 65 برس بھی مکمل ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے  کہ مشقوں میں 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے حصہ لیا، پاکستانی ٹیم نے48 گھنٹے میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

آئی ایس پی آر نےبتایا ہے کہ  دنیا بھرسے آنے والے دستوں کو کٹھن اور دشوار گزار ماحول میں جنگی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا ، پاک فوج کی ٹیم نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور گولڈ میڈل جیتا۔

 پاکستانی ٹیم کا گولڈ میڈل پوری قوم اور پاک فوج کیلئے قابل فخر لمحہ ہے۔

مصنف کے بارے میں