برازیل میں ایکس پر پابندی ختم

03:23 PM, 13 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

برازیل :برازیل کی سپریم کورٹ نے ایکس (ٹوئٹر) سے پابندی ہٹا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں ایکس جسے ایک ماہ سے زائد عرصے سے غلط معلومات کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اب اس پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

جج الیگزینڈر ڈی موریس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میں سماجی پلیٹ فارم ایکس کو اپنی سرگرمیوں کی فوری بحالی کا اختیار دیتا ہوں ، ایکس نے عدالتی احکامات کی ایک سیریز کی تعمیل کرنے میں ناکامی پر لاکھوں ڈالرز جرمانے ادا کر دیے ہیں۔

عدالت نے برازیل کے کمیونیکیشن ریگولیٹر کو 24 گھنٹے کا وقت دیا تاکہ اس پلیٹ فارم کو جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا اس کے لاکھوں برازیلی صارفین کے لیے دوبارہ قابل رسائی بنایا جائے۔


دوسری جانب ایلون مسک نے ابھی تک جج کے اس فیصلے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں