واشنگٹن : مشرقی وسطٰی میں بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے ایران اوراسرائیل میں باقائدہ جنگ کا خطرہ موجود ہےجس کے پیش نظر امریکہ نے جنگ کی صورت میں اسرائیل کے دفاع کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں اسمائیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیےدو ہفتے قبل ہونے والے ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں اب اسرائیل حملے کی تیاری کررہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایرانی حملوں کے دفاع کی تیاری کا جائزہ بھی لے رہا ہے،دوسری جانب ایران نے بھی کسی جوابی حملے کا پلان بنا رکھا ہے۔انہیں حملوں کے پیش نظر امریکہ نے اسرائیل کے دفاع میں اسے ایٹمی میزائل ڈیفنس سسٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے جوٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس" (THAAD) کہلاتا ہے۔
رپورٹس میں کہنا ہے کہ امریکا تھاڈ اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم اسرائیل میں نصب کرے گا جو 150 سے 200 کلومیٹر کی رینج میں آنے والے میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔