بلاول بھٹو نے آئینی ترامیم کا مسودہ  انٹرنیٹ پر شئیر کر کے عوام سے تجاویز مانگ لیں

01:43 PM, 13 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئینی ترامیم سے متعلق  پی پی  کا مسودہ انٹرنیٹ پر شئیر کر دیا۔

بلاول بھٹو نے مسودہ عوام کے ساتھ شئیر کر کے ان سے تجاویز بھی مانگ لیں ، انہوں نے ٹویٹ  میں  کہا کہ ہم ایک وفاقی  آئینی عدالت  بنانے کی تجویز دیتے ہیں ،آئینی عدالت میں تمام وفاقی اکائیوں کی مساوی نمائندگی ہو، آئینی عدالت بنیادی حقوق، آئینی تشریح سے متعلق مسائل حل کریں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالت وفاقی اور  بین الصوبائی تنازعات سے متعلق تمام مسائل حل کر ےگی، تجویز ہے ججز کی تقرری کا عمل، جو ججوں کے ذریعے ہوتا ہے ختم کیا جائے۔ ججز تقرری میں پارلیمنٹ، عدلیہ اور قانونی برادری کے مساوی کردار کے قائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی  نے اپنامسودہ کچھ مہینے قبل حکومت کے ساتھ شیئر کیا، سیاسی جماعتوں، بار ایسوسی ایشنوں اور سول سوسائٹی سے رابطے کررہے ہیں۔اپوزیشن کی سیاسی جماعت جے یو آئی کے ساتھ مفید مذاکرات جاری ہیں، مشترکہ مسودہ ترمیم پاس کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے وسیع تر اتفاق رائے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

مزیدخبریں