لاہور : معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ غزہ سمیت دنیا بھر میں ہونے والا قتل عام ہماری قرآن پاک سے دوری کی وجہ سے ہے۔
لاہور میں بادشاہی مسجد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے غزہ کی صورت حال اور قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج غزہ اور دنیا بھر میں لوگ قتل ہورہے ہیں مگر مسلمان مجبور ہے کیونکہ ہم کر بھی کیا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کی وجہ مسلمان کی قرآن سے دوری ہے، اگر ہم اللہ اور اسکے رسول کی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کردیں تو ہم دنیا بھر میں ایک مرتبہ پھر نمبر ون ہو سکتے ہیں۔
اگر آج سب سے زیادہ ضرورت ہے تو وہ قرآن کی ہے، قرآن پاک ہدایت ہے، جو لوگ شک میں ہے ان کےلئے قرآن حق کا پیغام ہے، قرآن پاک میں مظلوموں کےلئے ایک امید ہے، اس لیے میں کہتا ہوں قرآن عالمی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ اللہ چاہے تو وہ انسان کے گناہوں کو معاف کرسکتا ہے، لیکن شرک کو معاف نہیں کرسکتا۔