بھارت : ممبئی کے علاقے باندرہ میں رام مندر کے قریب میں نامعلوم افراد نے بھارتی سیاستدان بابا صدیق پرفائرنگ کی ان پر فائرنگ ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے قریب کی گئی انہیں تین گولیاں لگیں۔
فائرنگ سے بابا صدیق شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
بابا صدیق پرفائرنگ کے واقعے کے ایک ملزم فرار ہوگیا جبکہ 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں سے ایک کا تعلق اترپردیش اور ایک کا ہریانہ سے ہے۔