21اکتوبر کو نوازشریف اپنے عوام میں  ہوں گے ،ہم اپنے قائد کا بھرپور استقبال کریں گے: شہباز شریف

21اکتوبر کو نوازشریف اپنے عوام میں  ہوں گے ،ہم اپنے قائد کا بھرپور استقبال کریں گے: شہباز شریف

شیخوپورہ:صدر ن لیگ شہباز شریف کاکہنا ہے کہ ہم نے ریاست بچانے کی خاطر سیاست کو داؤ پر لگا دیا۔ صدر ن لیگ  شہباز شریف  نے جلسے سے خطاب میں کہاکہ  ہم نے ریاست بچانے کی خاطر سیاست کو داؤ پر لگا دیا۔

ان کاکہنا تھا کہ ریاست ہے تو سیاست ہے۔ریاست بچانے کی خاطر جان بھی دینی پڑتی تو پرواہ نہیں تھی۔

اگرپاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو ریاست تباہ ہوجاتی۔صدرمسلم لیگ نے کہا گالی گلوچ  کےکلچر سےپاکستان کو تقسیم کرنےکی کوشش کی۔

جھرلواوردھاندلی  زدہ الیکشن  کےبعدترقی کا سفرجہاں رکا وہیں سے شروع ہوگا۔ن لیگ کے ہر دور میں ملک نے ترقی کی۔

اگر پاکستان کو مضبوط کرنا ہے تو نواز شریف کو لانا ہے۔ نوازشریف نےملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔21اکتوبر کو نوازشریف اپنے عوام میں  ہوں گے ،ہم اپنے قائد کا بھرپور استقبال کریں گے۔ آپ نے اکیس کو مینارپاکستان آنا ہے ،پاکستان بچانا ہے۔

مسلم امہ اور عالمی قوتوں نےفلسطین پراسرائیلی مظالم کو نہ روکا تو پوری دنیا کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔نواز شریف پاکستان آئیں گے تو بجلی، آتا سستا ہوگا۔نواز شریف آئیں گے لوگوں کو روزگار ملے گا نوجوانوں کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میرے مخالفین مجھ سے 16 ماہ کی کارکردگی کے بارے میں سوالات اور تنقید کرتے ہیں، میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بطور وزیراعظم ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا تو نواز شریف واپس نہیں آسکتے تھے، جلسے اور سیاست نہیں ہوسکتی تھی، وزیراعظم بننے کے بعد طے کرلیا تھا کہ جان چلی جائے مگر پاکستان ڈیفالٹ نہ ہو۔