مہنگائی کی شرح   بڑھ گئی ، 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

07:46 PM, 13 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: مہنگائی کی شرح بڑھ گئی ،17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔  گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ مہنگائی کی شرح 38.28 فیصد رہی، 17 ہزار تا 22ہزار ماہانہ آمدنی والا طبقہ سب سے زیادہ متاثر رہا جسے کے لیے کیلئے مہنگائی کی شرح 39.86فی صد رہی۔


ادارہ شماریات  کی  رپورٹ کے مطابق  حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 36.64 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 39.88 فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 38.69 فیصد رہی۔

مزیدخبریں