بیجنگ:بیجنگ میں اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکار پر حملہ ہوا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک اہلکار پر حملہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ سفارت خانے کے احاطے میں نہیں ہوا اور اس کے محرکات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔